Sunday, 09 March 2025, 09:03:16 pm
 
وزیراعظم کی خواتین کو چھوٹے قرضے فراہم کرنے کی ہدایت
March 09, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گھریلو صنعتوں اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ خواتین کو چھوٹے اور درمیان درجے کے کاروباری شعبے میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان اسلام آباد میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے ترقیاتی ادارے کے تحت جاری اصلاحات کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو نوجوانوں کو قرض کی فراہمی کی سکیم کے تحت خواتین کو چھوٹے قرضے فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا جسے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کاروباری مواقع کی فراہمی کے ذریعے ایک جامع منصوبہ وضع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کیلئے سمیڈا کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔