Monday, 10 March 2025, 04:22:07 am
 
وزیراعظم شہباز شریف کی منتخب نمائندوں کو عوام سے قریبی روابط رکھنے کی ہدایت
March 09, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے منتخب نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی روابط رکھتے ہوئے اُنہیں درپیش مسائل حل کریں۔

وہ آج(اتوار) لاہور میں ارکان قومی اسمبلی محمد اظہر قیوم ناہرا اور عبدالغفار وٹو سے گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں کے مسائل اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

پنجاب اسمبلی کے رکن فدا حسین وٹو نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔