قومی غذائی تحفظ کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے فائدے کیلئے گندم سمیت فصلوں کی بہتر قیمتیں یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مریدکے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غذائی تحفظ برقرار رکھنے اور زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کسان فصلوں کی بہتر قیمت حاصل کریں گے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عید کے بعد اپوزیشن کی کوئی بھی تحریک نہیں چل رہی اور پی ٹی آئی کے رہنماء غیر شائستہ زبان کا استعمال اور دعوے کررہے ہیں جو ان کی سیاسی حکمت عملی بن چکی ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اب تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔