اُمور گلگت بلتستان کے وزیر انجینئر امیر مقام کی سربراہی میں ایک وزارتی کمیٹی نے دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے نمائندوں سے بات چیت کیلئے چلاس کا دورہ کیا۔
آبی وسائل کے وزیر معین وٹو، چیئرمین واپڈا سجاد غنی، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان اور دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔