Monday, 10 March 2025, 04:12:25 am
 
معاشی ترقی و مضبوطی ہی ہم سب کی بقا کی ضامن ہے، عبدالعلیم خان
March 09, 2025

مواصلات اور نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور ترقی ملک کی بقاء کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے یہ بات لاہور میں پنجاب اسمبلی کے ارکان غزالی سلیم بٹ اور غضنفر عباس چینا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات کے دوران موجودہ ملکی اور سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت ایک مثبت پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کا براہ راست تعلق معاشی ترقی سے ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا اولین ترجیح ہے۔