آزاد جموں و کشمیر کی آٹھ رکنی کابینہ نے مظفرآباد میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے ایوان صدر، مظفرآباد میں ایک تقریب کے دوران ان سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں سردار میراکبر خان، وقار نور، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، چوہدری اظہر صادق، ثاقب مجید راجہ، راجہ ریاست، عمیر نعیم اور عبدالرحمن آرائیں شامل ہیں۔