Sunday, 07 June 2026, 08:38:36 am
 
مظفر آباد کو جدید اور خوبصورت شہر بنانے کیلئے جامع پلان کو حتمی شکل دیدی گئی
May 04, 2026

آزاد کشمیر حکومت نے دارالحکومت مظفرآباد کو جدید اور خوبصورت شہر بنانے کیلئے جامع پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ 

محکمہ پلاننگ کے مطابق آئندہ چند روز میں پلان پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا۔

 یہ پلان وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایات اور ویژن کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔

بیوٹیفکیشن پلان کے تحت شہر بھر میں 400 سولر لائٹس لگائی جائیں گی اور گرین بیلٹس قائم کی جائیں گی۔

شہر کے پلوں اور دیگر اہم مقامات کو سیاحوں کیلئے مزید پُرکشش بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔