Sunday, 07 June 2026, 08:38:42 am
 
آزاد کشمیر حکومت نے کان کنی کے ٹھیکوں کے اجراء کا عمل دوبارہ شروع کر دیا
May 19, 2026

آزاد جموں و کشمیر حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کامیاب کاوشوں کے بعد کان کنی کے ٹھیکوں کے اجراء کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

اس پیشرفت سے سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ متوقع ہے اور معدنیات کے شعبے میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی جس سے آزاد کشمیر کی معاشی ترقی میں نمایاں مدد ملے گی۔