Sunday, 09 March 2025, 09:24:29 pm
 
ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 خارجی دہشتگرد ہلاک
March 08, 2025

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں فتنہ الخوراج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

آپریشن کے دوران 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔