وزیر تجارت جام کمال خان جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔
دورے کے دوران جام کمال خان پاکستان کوریا اقتصادی شراکت داری معاہدے پر دستخط کریں گے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم دگنا ہونے کی توقع ہے۔
اس معاہدے کا مقصد پاکستان کو کوریا کے پیداواری عمل میں مسابقت کا حامل بنانا، ملک کے تذویراتی محل و قوع سے فائدہ اٹھانا اور پیداواری لاگت کم کرنا ہے۔
جام کمال مالیاتی تعاون کو توسیع دینے کیلئے کوریا کے وزیر تجارت ، کوریا کے سرمایہ کاروں اور K-Eximبینک کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔