Thursday, 09 January 2025, 11:36:07 am
 
وزیر بحری امور کی چینی کمپنیوں کو پاکستان کے سمندری امور شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
January 08, 2025

بحری امور کے وزیر قیصر احمد شیخ نے چینی کمپنیوں کو پاکستان کے سمندری امورکے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

وہ چین کے اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے پاکستان اور چین کے درمیان سمندری شعبے میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت کا اظہار کیا جس میں باہمی ترقی کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے بنیادی ڈھانچے، توانائی اور صنعتی تعاون پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تبدیلی کے اثرات پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں چین کے اہم کردار کوسراہا۔