Saturday, 07 November 2026, 09:20:51 pm
 
پاکستان کا اقوام متحدہ کے امن مشنوں کو مضبوط بنانے کے لیے اصلاحات پر زور
November 07, 2026

پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنوں کو مضبوط بنانے کیلئے دور رس اور تزویراتی اصلاحات پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے یہ بات جنرل اسمبلی کے اکیاسی ویں اجلاس کی چوتھی کمیٹی میں امن کارروائیوں کے جامع جائزے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہی۔

مندوب نے امن فوجی دستوں کیلئے نمایاں تعداد میں اہلکار فراہم کرنیوالے اور میزبان ملک کی حیثیت سے پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔