سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے اصلاحات اور اقدامات پر توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی وابستگیوں اور اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں بہتری کے لیے مشترکہ سوچ، مربوط حکمت عملی اور عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
انہوں نے قومی مقصد کے حصول کے لیے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں، قابلیت اور تخلیقی استعداد کے مالک ہیں، اس لیے انہیں معیاری تعلیم تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔