(File Photo)
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے آج لاہور میں عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات محبت، اخوت، بھائی چارے، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مزار پرحاضری دینے والے زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔
نائب وزیراعظم نے مذہبی اور روحانی مقامات کی بہتری اور زائرین کو معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے انہیں داتا دربار کی توسیع اور تزئین و آرائش کے کاموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔