حکومت نے آج سے اگلے چار روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے پچیس پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اسکی نئی قیمت تین سو اٹھہتر روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔
پٹرول کی قیمت بھی چھ روپے انسٹھ پیسے کمی کے بعد تین سو چھیالیس روپے فی لٹرمقرر کی گئی ہے۔