حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رواں سال اکتوبر کے دوران ریکارڈ 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ سب سے زیادہ آئی ٹی میں 991 اور ٹریڈنگ میں 767، جبکہ سروسز میں 594 کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 794 ہوگئی، جن میں سے 99.9 فیصد کی رجسٹریشن آن لائن مکمل کی گئی۔