Saturday, 07 November 2026, 09:20:47 pm
 
پاکستان اور سوڈان کا سکیورٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق
November 07, 2026

پاکستان اور سوڈان نے سکیورٹی، سائبر کرائم، پولیس ٹریننگ، ادارہ جاتی تعاون، نادرا اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس حوالے سے اتفاقِ رائے اسلام آباد میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور سوڈان کے وزیر داخلہ، لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔

دونوں ممالک کے درمیان سائبر کرائم کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان، سوڈان میں قیام امن اور تعمیر نو کے عمل میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

اس موقع پر سوڈان کے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔