اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نشانِ امتیازعطا کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکرکیا ہے۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں اقوام متحدہ کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے اعزاز پر انتہائی مسرت ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے پاکستانی عوام کی سخاوت، ثابت قدمی، ہمدردی اور بڑے چیلنجز کے سامنے استقامت کو سراہتے آئے ہیں۔