Thursday, 08 October 2026, 03:40:39 am
 
پی این ایس یرموک کی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کی دو کامیاب کارروائیاں
October 07, 2026

پاک بحریہ کے بحیرہ عرب میں تعینات بحری جہاز یرموک نے پاکستانی ساحل سے دور انسداد منشیات کی دو کارروائیاں کامیابی سے انجام دے کر بڑی مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران دو کشتیوں کو روکا گیا اور ان میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے تقریباً آٹھ سو پچاس کلوگرام آئس اور دو ہزار کلوگرام چرس اور بھنگ برآمد کی گئی۔

منشیات کی مالیت تقریباً نو کروڑ ساٹھ لاکھ  ڈالر سے زائد ہے۔

اُدھر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کی دو کامیاب کارروائیاں کرنے پر پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لینے پر پاک بحریہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔