Thursday, 08 October 2026, 03:38:43 am
 
وزیراعظم کی ایم ایل ون منصوبے کیلئے ریلوے اراضی بروئے کار لانے کی منظوری
October 07, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان ریلوے میں اصلاحات اور ML-1 منصوبے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مین لائن۔ون منصوبے کی اپ گریڈیشن پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ پاکستان ریلویز میں کارپوریٹ طرز پر اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی نشاندہی کی گئی اراضی کو بروئے کار لاتے ہوئے کمرشل بنیادوں پر ML-1 کی تعمیر عمل میں لائی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ریلوے کی املاک میں موجود حقیقی تجارتی صلاحیت بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ریلوے کی اراضی کو مختلف کمرشل منصوبوں کے ذریعے بینکوں کی فنڈنگ حاصل کر کے ایم ایل ون کی تعمیر کیلئے بروئے کار لانے کی منظوری دی۔