بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی آج سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ الزیانی پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
دونوں فریق دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔