اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ایران کے سفارتخانے کا دوبارہ کھلنا خطے کیلئے خوش آئند ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈیو جیرک نے نیو یارک میں یومیہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ خلیج میں وسیع اثر ورسوخ کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان واضح رابطیاور تعمیری مذاکرات پورے خطے کیلئے مفیدثابت ہوں گے۔ ایران نے چین کی ثالثی کے معاہدے کے تحت دو طرفہ تعلقات کی بحالی پر اتفاق کے تناظر میں گزشتہ روز سات سال کے بعد سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا ہے۔