صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کو یقینی بنانے کا ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔