دو روزہ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 کل سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔
کانفرنس کا مقصد سرمایہ کاری اور پالیسی اقدامات کے ذریعے معدنیات کے شعبے میں مضبوط تعاون اور جدت پسندی کے فروغ کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جاری کوششوں کی بدولت دوسال کے دوران قومی معیشت خصوصاً معدنیات کے شعبے میں مسلسل ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے آمادگی کا اظہار کیا جس سے ملک میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تائید ہوتی ہے۔
فورم میں معدنیات کے شعبے کی ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے جائیںگے جس سے اس شعبے میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
فورم میں معدنیات کے شعبے کے مستقبل اور ترقی کیلئے جامع حکمت عملی پیش کی جائیگی۔