صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سراہاہے۔
انہوں نے آج اپنے الگ الگ بیانات میں آٹھ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔
صدر آصف علی زرداری نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لئے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے عزم کااظہارکیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کی مسلح افواج کے افسران اور اہلکارملک کی سرحدوں پر کسی بھی گھنائونی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔