اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان کل (منگل) سے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران ECO کے سیکرٹری جنرل، صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اور وفاقی وزراء سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔اِن ملاقاتوں میں ECO کے سیکرٹری جنرل تنظیم کے اقدامات اور اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کریں گے جن کا مقصد تنظیم کو نئی جہت دینا اور علاقائی تعاون و ترقی کو وسعت دینے کیلئے پاکستان سمیت رکن ممالک کے ساتھ ECO کے تعلقات کو مستحکم بنانا ہے۔وہ لاہور بھی جائیں گے جہاں وہ رواں ماہ کی 12 سے 15 تاریخ تک ہونے والے ECO کے مستقل نمائندوں کی کونسل کے 294 ویں اجلاس کیلئے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں کے ساتھ شامل ہوں گے۔