پاکستان اور روس نے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پارلیمانی دوستی گروپوں کی بحالی سمیت ملکوں کی پارلیمانوں کے درمیان روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا میتووینکو کے درمیان یہ اتفاق رائے تاشقند میں ہونے والی 150 ویں بین الپارلیمانی یونین اسمبلی کے موقع پر ملاقات کے دوران ہوا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالمی امن، سلامتی اور بین الاقوامی امور میں کثیرالجہتی سوچ کے معاملے پر پاکستان اور روس کے مشترکہ اہداف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات باہمی احترام سمیت دفاع، تجارت، توانائی اور کثیرجہتی فورمزپر وسیع البنیاد تعاون کی بنیاد پر قائم ہیں۔