Monday, 07 April 2025, 07:06:50 pm
 
نیکٹا نے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی
April 07, 2025

اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے 5ویں اجلاس میں نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سینٹر کا قیام دہشت گردی سے مکمل طور پر نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ مشاورت کے بعد عمل میں لایا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سینٹر کا قیام تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی عمل میں لایا جائے گا اور یہ نیکٹا کے بنیادی مقاصد کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔ مزید برآں، یہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔