Tuesday, 08 April 2025, 01:43:48 am
 
پاکستان، فرانس کا مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینےپر اتفاق
April 07, 2025

پاکستان اور فرانس نے دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے اور تمام مشترکہ ترجیحات پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 پیر کے روز اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے درمیان کی گئی باہمی مشاورت کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بات چیت میں ایڈیشنل سیکرٹری شفقت علی خان نے پاکستان کی نمائندگی کی اور یورپ اور   امور خارجہ کے لئے فرانس کی وزارت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈیوڈ Bertolotti نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

فریقین نے تعاون کیلئے پاک فرانس دوطرفہ لائحہ عمل 2023 کے تحت باہمی تعاون میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سفارتی امور سمیت اہم شعبوں میں لائحہ عمل کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔