وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے۔
پیر کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
وزیر نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں ہمارے نوجوانوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں میں شامل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
مسلم لیگ نون کی حکومت کی جانب سے اپنے سابقہ دور حکومت میں اسپورٹس Hunt پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ پروگرام دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ یہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے انتہائی ضروری پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے والے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے اسی مقصد کے ساتھ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بھی بحال کیا جا رہا ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کھیلوں کا فروغ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم قائم کیا جائے۔