وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی کو نہروں کا مسئلہ اتفاق رائے سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مختلف نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہروں کا معاملہ ایک تکنیکی مسئلہ ہے جسے آئین اور 1991کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کے مطابق تکنیکی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کسی اور صوبے کو نہیں دیا گیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ کوئی بھی فیصلہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا۔