Thursday, 11 June 2026, 07:14:59 am
 
آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات
July 06, 2025

آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات، شکست خوردہ بھارت بے بسی کی تصویر۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کوعزت اورتکریم سے نوازا جاتا ہے۔ آپریشن سندور کے دوران ہلاکتوں کوتسلیم نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج شدید اندرونی دبا کا شکار۔

سیکورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو بھاری نقصانات اٹھانے پڑے جو بھارتی حکومت اور افواج ہزیمت سے بچنے کے لئے آج تک چھپاتی آئی ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق صرف لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کو 250 سے زائد ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت کا آپریشن سندور میں کہیں زیادہ مارے جانے والے فوجیوں میں سے 100 سے زائد فوجی اہلکاروں اورپائلٹس کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ۔

سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ابتدا میں بھارت اپنی رسوائی اور شکست چھپانے کیلئے ہلاکتوں کے حوالے سے حقائق کو آج تک مسلسل چھپاتارہا ہے۔

سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان چھپی ہوئی ہلاکتوں میں

انڈین ایئر فورس یونٹ کے سات فوجی ہلاک، 10 انفینٹری برگیڈ کے جی ٹاپ میں 5 ہلاک جوان بھی اعزاز کے مستحق قرار۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہیڈکوارٹر 93 انفینٹری برگیڈ میں 9 ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو بھی اعزازات دیے جا رہے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے ہلاک 4 پائلٹس بشمول 3 رافیل طیاروں کے پائلٹس کو بھی اعزازات دینے کا فیصلہ۔ اعزاز حاصل کرنے والوں میں آدم پور ایئربیس پر مارے گئے جدید S400 دفاعی نظام کے 5 آپریٹرز بھی شامل۔

سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ادھم پور ایئربیس بشمول ایئر ڈیفنس یونٹ پر ہلاک ہونے والے 9 اہلکاروں کو بھی فوجی اعزاز دینے کا فیصلہ۔ ایوی ایشن بیس راجوڑی میں 2 ہلاک، اڑی میں سپلائی ڈپو کے او سی سمیت چار ہلاک بھارتی فوجی بھی اعزازی لسٹ کا حصہ۔

ذرائع نے بتایا کہ انٹیلیجنس فیلڈ سپورٹ یونٹ نوشہرہ میں ایک ہلاک اور 12 انفنٹری برگیڈ اڑی میں تین ہلاک فوجیوں کو بھی اعزازات دینے کا فیصلہ۔

بین الاقوامی میڈیا نے بتایا کہ پٹھان کوٹ اور ادھم پور سمیت پاکستان کے متعدد موثر حملوں کے بعد بھارت سیز فائر پر مجبور ہوا۔

سیکورٹی ذراء نے بتایا کہ کئی بھارتی جنرل اور سفارتی نمائندے بھی نقصان تسلیم کرنے پر مجبور، تباہ شدہ بیسز اور رافیل کے نقصانات کا اعتراف کر چکے ہیں۔ نام نہاد جمہوری ملک میں ہلاک بھارتی فوجیوں کے لواحقین پر دبا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، بھارت نے اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے شروع میں نہ صرف فوجی نقصانات کو چھپایا اور آج بھی چھپا رہی ہیں بلکہ اپنی ہی فوجی ہلاکتوں کو بھی قبول نہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا کی تصدیق کے باوجود پٹھان کوٹ اور ادھم پور بیس پر ہونے والے نقصانات کی تردید کرتی رہی۔ آپریشن سندور میں جب بھارت نے فوج کی ہلاکتیں تسلیم نہیں کی تواب اندرونی دبا پر کیوں اعزازات دیئے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2019 میں ابھینندن کو بھی جہازگرنے کے بعد ویر چکرا سے نوازا گیا تھا اور کل 5 ایوارڈز دیئے گئے تھے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پروفیشنل افواج آپریشن کے دوران جان کھونے والے یا زخمی ہونے والے فوجیوں کو فخر سے خراج عقیدت پیش کرتی اور یاد رکھتی ہیں۔

دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ ہندوستان نے آپریشن کے دوران جان کھونے والے فوجیوں اور اپنے ہونے والے نقصانات کو آج تک چھپایا ہوا ہے جو کسی بھی فوج کے لئے انتہائی شرمناک اور ان پروفیشنل عمل ہے۔