Tuesday, 09 June 2026, 06:28:51 am
 
طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی کے باعث جرمنی سے افغان شہریوں کو واپس لانے والی پرواز منسوخ
June 07, 2026

جرمنی سے افغان شہریوں کو واپس لانے کے لیے طے شدہ ایک پرواز افغان حکام کے عدم تعاون کے باعث منسوخ کر دی گئی ہے۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق یہ پرواز افغان شہریوں کی واپسی کے لیے شیڈول تھی تاہم طالبان حکام کی جانب سے تعاون نہ ہونے پر اسے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پرواز کو بعد ازاں دوبارہ شیڈول کیا جائے گا، تاہم نئی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جرمن حکومت اس معاملے پر افغان حکام سے رابطے میں ہے تاکہ آئندہ پروازوں کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جرمنی نے اس سے قبل اگست 2024 میں قطر کی معاونت سے 28 افغان شہریوں کو واپس کابل بھیجا تھا۔

حکام اور مبصرین کے مطابق اس نوعیت کے معاملات میں دونوں فریقین کے درمیان انتظامی اور سفارتی ہم آہنگی انتہائی اہم ہے تاکہ واپسی کے عمل کو مثر اور منظم بنایا جا سکے۔