Thursday, 11 June 2026, 08:26:06 am
 
بھارتی ریاست منی پور میں ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات مزید کشیدہ
June 09, 2026

مودی حکومت کی نااہلی اور بھارتی فوج کی موجودگی کے باعث منی پور میں صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ کشیدہ ہو رہی ہے۔

بھارت کے جریدہ "انڈیا ٹوڈے" نے منی پورمیں بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم کو بے نقاب کیا ہے ۔

منی پور میں بھارتی فوج کی نئی چوکی قائم کرنے کے خلاف احتجاج کے دوران آسام رائفلز کی فائرنگ سے خواتین سمیت 4 مظاہرین زخمی ہو گئے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق آسام رائفلز کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کے بعد ضلع اوکھرول میں حالات مزید خراب ہو گئے۔