بھارت میں نوجوانوں کی ایک ابھرتی ہوئی احتجاجی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی)، نے وزیرِاعظم نریندر مودی کی 12 سالہ حکمرانی کے خلاف ایک موثر آواز بن کر سامنے آئی ہے۔
بھارتی جریدے ہندوستان ٹائمزکے مطابق، سی جے پی نے مقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارتی سیاست کو ہندو مسلم بیانیے تک محدود کر دیا گیا، جبکہ نوجوانوں کو درپیش بے روزگاری، تعلیم اور معاشی مواقع جیسے اہم مسائل پس منظر میں چلے گئے۔
سی جے پی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا ہندو مسلم ایجنڈا نوجوانوں کے روزگار اور مستقبل سے متعلق بنیادی مسائل کا حل پیش نہیں کرتا۔
تنظیم نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ترجیحات تبدیل کرے اور تعلیم، روزگار اور سماجی ترقی پر توجہ مرکوز کرے۔تنظیم نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ بھارتی وزیرِ تعلیم کے استعفے کے بعد وہ تعلیمی نظام میں اصلاحات اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے حوالے سے ایک جامع ایجنڈا پیش کرے گی۔
مبصرین کے مطابق بھارت میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی بے چینی اور جین زی تحریک نے ملک میں سیاسی اور سماجی مباحث کو نئی سمت دی ہے، جبکہ نوجوان طبقہ اپنے معاشی اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے زیادہ موثر آواز اٹھا رہا ہے۔