صدر آصف علی زرداری نے سویڈن کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں وسعت دینے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات سویڈن کے قومی دن کے موقع پرسویڈن کی حکومت اور عوام کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہی۔
صدرمملکت نے دوطرفہ روابط بالخصوص قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، ٹیلی مواصلات، ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سویڈن کے ساتھ 1949 میں باہمی احترام اور بین الاقوامی امن و تعاون کے مشترکہ عزم کی مضبوط بنیاد پر قائم ہونے والے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔