Sunday, 07 June 2026, 07:28:40 am
 
جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کشمیر تنازع کے منصفانہ حل سے مشروط ہے، پاکستان
June 06, 2026

پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سالانہ رپورٹ 2025ء میں جموں و کشمیر اور فلسطین کے مسائل کی مسلسل اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہی۔

سفیر نے کہا کہ پاکستان اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ حل سے مشروط ہے، جو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے۔

عاصم افتخار احمد نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت، 1967ء سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت تسلیم کرنے کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔