Sunday, 07 June 2026, 07:28:44 am
 
حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، نائب وزیراعظم
June 06, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور معاشی ترقی کیلئے ملک میں کاروبار کے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید سازگار بنانے، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے، نجکاری کا ایجنڈا آگے بڑھانے اور اقتصادی مواقع پیدا کرنے کے لیے اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔