وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے عالمی منڈیوں میں پاکستان کی حیثیت کو مستحکم کرنے کے لیے تیار شدہ مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے سیالکوٹ ٹینری زون میں پانی صاف کرنے کے پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی تاجر برادری، صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے شہر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک اہم برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے پر سیالکوٹ کی تاجر برادری کی تعریف کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیالکوٹ کے پیداواری شعبے بالخصوص کھیلوں کے سامان کی عالمی سطح پر پہچان ہے جس سے مقامی صنعت کی طاقت اور بہترین کارکردگی کی عکاسی ہوتی ہے۔