Saturday, 06 June 2026, 09:52:44 am
 
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں چار روپے کمی کر دی،ڈیزل کی قیمت برقرار
June 06, 2026

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں آج سے نافذ العمل ہیں۔

نئے نرخوں کے تحت پیٹرول کی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر سے کم کرکے 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر برقراررہے گی۔