Monday, 07 April 2025, 04:16:44 pm
 
رواں سال سرکاری سکیم کے تحت نوے ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرینگے
April 06, 2025

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردارمحمد یوسف نے کہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت رواں سال نوے ہزار عازمین ، حج کی سعادت حاصل کریںگے ۔

انہوں نے آج لاہور میں رواں سال کی حج تیاریوں کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حج پروازیں رواں ماہ کی انتیس تاریخ سے شروع کردی جائیںگی۔

انہوں نے کہاکہ عازمین حج کی روانگی کے وقت ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر وزارت مذہبی امور کے افسران موجود ہوںگے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عازمین حج کی تربیت پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ انھیں سعودی عرب میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے وزیر حج نے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اس سال حج کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیںگے۔