پاکستان اور چین نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی کپاس کی پیداوار بڑھانے میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
اس حوالے سے ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
معاہدے کے تحت ایوب ایگری کلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور کپاس پر تحقیق کا ادارہ کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے جدیدطریقے استعمال کرتے ہوئے کپاس کی جینیاتی اصلاح پر کام کریں گے تاکہ اس کی پیداوار میں
اضافہ ہو اور عالمی سطح پر پاکستان کی کپاس کی صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔