وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت طلباء کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز بہائولدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت طلباء میں اسکالر شپ چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعلی نے کہا کہ حکومت مستحق طلباء کو مالی امداد فراہم کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ طلباء میں تیس ہزار الیکٹرک بائیکس مفت تقسیم کی گئی ہیں تاکہ انہیں ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ سال بائیکس کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ کردی جائیگی۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو مالی لحاظ سے خود مختار بنانے کیلئے انہیں کاروباری منصوبوں کیلئے بلاسود قرضے بھی دے گی۔