پاکستان نے چین کے علاقے ژی ژانگ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امدادی کوششوں میں چین کی حکومت اور عوام کی مدد کرے گا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ ہماری دلی ہمدردیاں زخمیوں اور اب تک لاپتہ افراد سے ہیں۔