Wednesday, 08 January 2025, 10:35:47 pm
 
پاکستان کا سوڈان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
January 07, 2025

پاکستان نے سوڈان میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے تنازع کے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے پائیدار سیاسی حل تلاش کریں۔

سوڈان میں "شہریوں کے تحفظ" پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں حصہ لیتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ جنگ صرف سوڈانی عوام کے لیے مزید ہلاکتیں اور تباہی لائے گی۔

انہوں نے سوڈان میں شہریوں کے خلاف خونریزی اور بربریت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شہریوں کے تحفظ سے متعلق جدہ اعلامیہ پر دونوں فریقین کو عمل درآمد کرنا چاہیے۔