خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی تین مختلف کارروائیوں میں انیس خوارج ہلاک ہوئے ہیں۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع پشاور کے علاقے متنی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں آٹھ خوارج مارے گئے۔
خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں مزید آٹھ خوارج ہلاک ہوئے، جو ضلع مہمند کے علاقے بائیزئی میں کیا گیا۔
ضلع کرک میں تیسری کارروائی میں تین خوارج مارے گئے۔
تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مادروطن کے تین بہادر بیٹوں لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان نے بہادری سے مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا۔
پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔