امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج(منگل کو) اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی۔
اسحاق ڈار نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں اپنی مدت کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاک امریکہ تعلقات مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت روابط جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اظہارکیا۔