سکواش کے معروف کھلاڑی روشن خان کی آج (پیر) 19ویں برسی منائی جارہی ہے۔
وہ انیس سوانتیس کوپشاورکے علاقے نواکلی میں پیدا ہوئے ، روشن خان کاشمار سکواش کے صف اول کے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اورانہوں نے انیس سوستاون میں برٹش اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیاتھا۔
وہ سکواش کے مایہ ناز کھلاڑی جہانگیر خان کے والداوراپنے دوہم عصرکھلاڑیوں ہاشم خان اور اعظم خان کے کزن تھے۔
روشن خان دوہزارچھ میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔