Tuesday, 07 January 2025, 01:05:44 am
 
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ : جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ
January 04, 2025

دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں جنوبی افریقا کے 615  رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگ میں 615  رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی آفریقہ نے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز  316  رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

سریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔