پاکستان سے چین کیلئے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں چھ اعشاریہ چھ آٹھ فیصد کا واضح اضافہ دیکھاگیا ہے اورگزشتہ سال کے دوران ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر مالیت کے کھیلوں کا سامان برآمد کیاگیا ۔
حکومت اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کی وجہ سے ملک کی کھیلوں کی صنعت کو عالمی سطح پر تسلیم کیاگیا ہے ۔
چین کے سکولوں اور پروفیشنل لیگز میں پاکستانی باسکٹ بال اورفٹ بال کوبہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔
چین نے اپنے ملک میں ہونے والی کھیلوں کی بڑی تقریبات کیلئے پاکستان کے تیار کردہ کھیلوں کے سامان پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔